عوامی مسائل

استور کے بالائی علاقہ شنکر گڑ یونین میں گندم کا بحران ہے، کلیم اختر رہنماپاکستان پیپلز پارٹی

استور (بیورو رپورٹ) استور کے بالائی علاقہ شنکر گڑ یونین میں گندم کا بحران ہے، ہمارے کوٹے کی گندم اب تک نہیں دیا گیا ہے۔ استور کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں اب برف باری کی وجہ سے مکمل بند ہوئی ہیں محکمہ سول سپلائی کی نا اہلی ہے کی اب تک ان علاقوں میں گندم کی ترسیل نہیں کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما کلیم اختر کی میڈیا سے گفتگو۔

انھوں نے مزید کہا کہ استور کے بالائی علاقے شنکر گڑھ یونین اور آس پاس کے علاقوں میں گندم کی شدید قلت کا سامناہے۔ بالائی علاقوں میں سال کے چھ ماہ برف کی وجہ سے تمام زمینی راستے بند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں چھ ماہ کے گندم کا کوٹہ ایک ساتھ دیا جاتا ہے لیکن اس سال ان علاقوں میں چھ ماہ کے بجاے دو ماہ کا بھی کوٹہ نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے اندر گندم کے بحران کی وجہ سے لوگ ذہنی ازایت کا شکار ہیں۔ اگر ان علاقوں میں آٹے کی قلت کے باعث کوئی بھی جانی نقصان ہوا تو استور محکمہ سول سپلائی اور ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ ان علاقوں میں گندم کے کوٹے کو فوری پہنچایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button