گلگت بلتستان

صوبے کے چار اہم منصوبوں کو سی پیک کا حصہ بنایا جانا مسلم لیگ کا گلگت بلتستان سےانتہائی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔صو با ئی وزیراطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیراطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ سی پیک کی جوائینٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ صوبے کو اس عظیم منصوبے میں سے اس کا حصہ دیا جائے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان ہر بڑے فورم پر علاقے کے لیئے ناگزیر اورفائدہ مند منصوبوں کے لیئے کوشش کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان سے انتہائی دلچسپی ہے اور صوبے کے چار اہم منصوبوں کو سی پیک کا حصہ بنایا جانا ا س بات کا مظہر ہے کہ وفاق اس خطے کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ ہے۔ گلگت بلتستان میں توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر بجلی کے منصوبوں کی جلد از جلد تعمیر بہت ضروری ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ سی پیک کے زریعے مکمل کئے جانے والے دیگر منصوبوں میں اکنامک زون کا قیام بھی ہے جس کی بدولت صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو عروج ملے گا۔

سی پیک سے پورے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کا بھی مستقبل وابستہ ہے اس لیئے ون بیلٹ ون روڈ کے نعرے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کئی اور ممالک بھی اس منصوبے کا حصہ بننے کے لیئے تیار ہیں۔ مو جودہ حکو مت گلگت بلتستان کی تر قی کیلئے پر عزم ہے ۔امن ہی تر قی کا ضامن ہے ،علما ء کرام اور با شعور افراد قیام امن کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ، گلگت بلتستان جغر افیا ئی اعتبا ر سے انتہا ئی اہم خطہ ہے ،ہمارے دشمن اس تاک میں ہیں کہ وہ خطے کو اپنی سازشوں کے زریعے بدامنی کا نشانہ بنائیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہم باشعور امن پسند لوگ ہیں ، ہم دشمن کے نا پا ک عزائم کو نا کا م بنا ئینگے ۔ گلگت بلتستان کا ہر با شعور فرد امن و امان کے لیے متحد ہے ۔ہمیں ملکر خطے میں امن کے قیام کیلئے سنجید ہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلو ں کو ہم ایک پرامن اور خو شحا ل گلگت بلتستان ورثے میں دے سکیں۔ صو با ئی وزیر اطلاعات نے مزیدکہا کہ بد عنوانی، رشوت ستانی اورسفارش معاشرے کیلئے ایک نا سور ہے ،صو با ئی حکو مت کا عزم ہے کہ ان معاشر تی برائیوں کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکے ۔ تمام اداروں میں میرٹ کی بحا لی اور حق دار تک ان کا حق پہنچا نے سے معاشرے میں فساد اور بگاڑ ختم ہو گا ۔جب تک معاشرے میں انصاف اور مسا وات نہیں آ ئے گا معا شرہ تر قی نہیں کر سکتا ۔ صو با ئی حکو مت اس سلسلے میں ٹھو س اور جا مع پالیسی بنا رہی ہے ،تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے اور گناہ گار کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا سکے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر بنا رہے ہیں جس سے اداروں کی کا کر دگی میں اضا فہ ہو گا اور عوام کا اداروں پر اعتماد بحا ل ہو گا ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button