Uncategorized

CPEC کے ثمرات سے پوراجی بی فائدہ اٹھا سکے گا۔ کور کمانڈر 10 Corpsلیفٹیننٹ جنر ل ندیم رضا

گلگت (پ ر) کور کمانڈر 10 Corpsلیفٹیننٹ جنر ل ندیم رضا ہلالِ امتیاز ملٹری نےآج ایف سی این اے کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر فورس کمانڈر کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک اُن کے ہمراہ تھے۔ کمانڈر 10 Corp ضلع نگر میں یادگارِ شہداء کا افتتاح کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مقامی و سماجی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا ۔

کمانڈر 10 Corps نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان شہیدوں کی دھرتی ہے اور ہم اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی دھرتی کی حفاظت کریں گے۔ کمانڈر 10 Corpsنے اس بات کا یقین دلایا کہ آرمی اور سول انتظامیہ ملکر اس علاقے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ترقیاتی کام بالخصوصCPEC نہ صرف مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا بلکہ CPEC کے ثمرات سے پوراجی بی فائدہ اٹھا سکے گا۔ CPEC جیسا اہم منصوبہ دشمن کو کھٹک رہا ہے مجھے اُمید ہے کہ ہم باہم متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست سے دوچار کریں گے۔ جی بی کے عوام بالخصوص نوجوان نسل کے تعاون سے اس علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت ، بھائی چارہ اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ ماحول مہیا کر سکیں۔ اس موقع پر تمام اکابرین ، میڈیا حضرات اور نوجوانوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button