داریل، مسافر گاڑی میں سوار ایک شخص کو قتل اوردو افراد کوزخمی کر دیاگیا

داریل(بیورورپورٹ) داریل سے چلاس آنے والی مسافر گاڑی کو داریل کمول کے مقام پر روک کر چارنقاب پوشوں نے مبینہ طور پر ایک شخص کو گاڑی سے اُتار کر قتل کر دیا ،فائرنگ کے نتیجے میں دو افرادزخمی ہوگئے۔ ملزمان کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔باخبر ذرائع کے مطابق داریل سے چلاس آنے والی مسافر گاڑی کو کمول کے مقام پر ۴افراد نے سڑک میں پتھر ڈال کر روک دیا اور گاڑی میں سواررحیم اللہ ساکن ڈوڈیشال کو مبینہ طور پر ٹارگٹ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیاگیا،اور اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی میں سوار نیاز اللہ اور فرید اللہ نامی دو نوجوان بھی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی افراد کا تعلق داریل سمیگال سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگانا شروع کر دیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لایا جاسکی ہے۔

آپ کی رائے

comments