سیاست

دنیور: مسلم لیگ ن حلقہ 3 کے عہدیداروں نے مقامی قیادت کی غلط پالیسیوں کے باعث اجتماعی استعفیٰ دے دیا

گلگت: حلقہ 3 میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکنوں نے مقامی قیادت، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانبدار پالیسیوں، حلقہ 3 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صرف ذبانی دعووں، منتخب ممبران اسمبلی و کونسل کی جانب سے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو مسلسل نظر انداز کرنے پر ن لیگ کی پارٹی عہدوں سے اجتماعی استعفیٰ آج باضابطہ طور پر مرکزی سیکیرٹریٹ کو ارسال کیا ہے۔ اس حوالے سے حلقہ 3 میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور پارٹی ترجمان انصار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ حلقہ 3 سے اپنے آپ سمیت دیگر عہدیداروں کے اجتماعی استعفوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارٹی قیادت اور ممبران اسمبلی کے غلط فیصلوں بالخصوص الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ اور وزراء کی جانب سے دیرینہ کارکنان کو دیوار سے لگا کر مخصوص لوگوں کو نوازا جا رہا ہے۔ جبکہ ان لوگوں کا ماضی میں ن لیگ سے دور تک بهی کوئی تعلق نہیں رہا. آج ان لوگوں کے کہنے پر حلقہ 3 سمیت پورے گلگت بلتستان میں مخلص کارکنوں کو دیوار سے لگا کر صرف ان کے کام کو میرٹ سمجھ کر کیا جا رہا ہے .حلقہ 3 میں صرف ایک ہی فرقے کے لوگوں کو نوازنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ حلقے میں ن لیگ کے % 70 ووٹرز کو پارٹی سے بدظن کر کے ایک مخصوص طبقے کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال کے دوران حلقہ 3 میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر صرف زبانی جمع خرچ ہورہی ہے. ابھی تک حلقے کا منتخب نمائندہ عوام کو پینے کا پانی دینے سے قاصر ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button