سیاست

میر سلیم خان کی کوششوں سے بجلی کے منصوبوںکے لئے 31کروڈ ریلیز ہوا۔ جاویداقبال صدر مسلم لیگ ن ہنزہ سب ڈویثرن

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) رُکن اسمبلی میر سیلم خان کی پاور منصوبوں میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہے ۔ جاویداقبال پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ سب ڈویثرن کے صدر جاویداقبال نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ رُکن اسمبلی میر سلیم خان کی کوششوں سے بجلی کے منصوبوں کی مد میں 31کروڈ کا ریلیزہوا۔ جس سے پاؤر کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملی گی۔ گزشتہ دنوں میر سلیم خان نے اسلام آباد میں وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے خصوصی ملاقات کرکے ہنزہ میں بجلی بحران کا سپیشل تذکرہ کیاہے اور زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی سفارش کی تھی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حفیظ الرحمن نے خصوصی دلچسپی لیکر ضلع ہنزہ سے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کاوعدہ کیاہے۔ انشاء اللہ ہمیں اُمید ہے کہ ڈیڈھ سال کے اندر ہنزہ سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔

ہمارے دور میں ہنزہ میں بے تحاشہ ترقی ہوگی۔ اس وقت ہنزہ میں اربوں کے منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ نیا ڈسٹرکٹ ،ہنزہ کیمپس ،کیڈیٹ کالج ،سو بیڈڈ ہسپتال ہماری حکومت کی طرف سے عوام ہنزہ کے لئے بہترین تحفے ہیں اور انشاء اللہ جلد عطاآباد جھیل پر بننے والی پاؤر منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ فائنل ہوگا۔ فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں اگر کوئی پاورمنصوبہ مکمل ہوکر سسٹم میں شامل ہوتا تو ہنزہ میں اتنی بجلی کا بحران نہیں ہوتا۔ ہنزہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے جاویداقبال نے کہاکہ علی آباد تا کریم آباد لنک روڈ سے علی آباد ،حیدرآباد ،ڈورکھن اور کریم آباد کے عوام کو فائدہ ملے گا جس سے روزگار کے مواقعے ملیں گے۔ اور اسی طرح سنٹر ہنزہ کیلئے 6کروڈ75لاکھ کا صاف پانی کا منصوبہ بھی حالیہ اے ڈی پی میں آیا ہے جس سے علی آباد ،حیدر آباد اور ڈورکھن کے مکینوں کو صاف پانی میسر ہوگی۔ صدر نے سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بہترین نعمت اور عظیم خزانے سے کم نہیں ۔ اس کی بہتر تعمیر و ترقی سے سب سے زیادہ اچھا اثر تعلیم و صحت پر پڑے گا ۔ خطے میں لاکھوں سیاحوں کی آمدسے کاوباری حضرات کو براہ راست فائدہ ملے گا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت جو وعدے کرتی ہے ہر صورت مکمل کرتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button