چترال

چترال، گبور بخ لٹکوہ میں 50 کلو واٹ بجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ

چترال (بشیر حسین آزاد)پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن (پیڈو) /حکومت خیبر پختونخواہ کی مالی معاونت اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) پیڈو پراجیکٹ کے زیر انتظام لٹکوہ کے آخری گاؤں گبور بخ میں کمیونٹی پارٹنر شپ کے اصول کے تحت تیار ہونے والے 50 کلوواٹ بجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ کیاگیا ۔ اس موقع پر گاوں کے انتظامی کمیٹی کے ممبران، صارفین ، , اے کے آر ایس پی ،پیڈوپراجیکٹ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر بمعہ عملہ اور کے نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر والو کھول کر پانی ٹربا ئین میں چھوڑا گیا اور باقاعدہ اس کی کارکر دگی کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر اے کے آر ایس پی پیڈو پر اجیکٹ محمد ضیاء اللہ اور پراجیکٹ انجینئر نعیم احمد نے منصوبے کے متعلق ٹیکنیکل معلومات دیں۔ تمام حاضرین نے خوشی کا اظہا ر کیا اور حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ساتھ اے کے آر ایس پی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ مذکورہ گاؤں لٹکوہ کا دور افتادہ گاؤں ہے اور افعانستان باونڈری کے قریب واقع ہے۔ علاقے کی پسماندگی کو مد نطر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخواہ نے اے کے آر ایس پی کے ذر یعے مذکورہ منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجو کہ گاؤں میں توانائی کی ضروریات کو سستے داموں پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کا با قاعدہ افتتا ح ، لائنوں کی کلیرنس کو مکمل کرنے کے بعد جلدہی کیاجائے گا۔ اس پراجیکٹ کے کی اسٹیک ہولڈر میں مقامی کمیونٹی ، اے ۔ کے ۔ آر ۔ایس ۔پی ، کنسلٹنٹ ایسوسی ایٹ پشاور، پیڈو اور کنٹریکٹر مغل باز خان شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button