عوامی مسائل

گلگت اور تمام بڑے شہروں میں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی سڑکیں اب بہترین سڑکوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔صوبا ئی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال

گلگت ( پ ر) صوبا ئی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکو مت جھو ٹے اعلا نا ت پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے جو اعلا ن کئے تھے وہ الیکشن جیتنے کا نعرہ نہیں بلکہ عوام کی آواز تھی۔ اب تک جتنے بھی اعلا نا ت کئے ہیں ان میں سے بہت سے منصو بوں پر کا م کا آغاز ہو چکا ہے۔ گلگت سکردو روڑ بلتستان یو نیورسٹی سمیت کئی اہم منصوبوں پر بہت جلد کا م کا آغا ز ہو گا۔ صو با ئی وزیر نے کہا کہ عوام کو کبھی بھی ما یو س نہیں کر ینگے، ہما را جینا مر نا عوام کے ساتھ ہے ۔ ہما ر ی کا رکر دگی ہی ہما ری پہچان ہے ۔ گلگت اور تمام بڑے شہروں میں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی سڑکیں اب بہترین سڑکوں میں تبدیل ہو چکی ہیں اور محکمہ تعمیرات عامہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح کے لیئے جاری کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

انہو ں نے مزید کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت بنجر زمینوں کو آ باد کر نے اور کسا نوں کو جدید سہو لیا ت فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں ۔ایفا د پراجیکٹ سے گلگت بلتستان میں سبز انقلا ب آئے گا، کسا نوں کو جدید زراعت سے روشنا س کرا کر ہم مقامی پیداوا ر کو بڑھا سکتے ہیں ۔ روایتی کا شت کا ری میں محنت زیا دہ اور پیدوار کم حاصل ہو تی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں روایتی کاشت کاری کے بجا ئے جدید زرعی اصولوں کو اپنانا ہو گا ، فصلوں کی کا شت کسا ن کو خو شحا ل بنا سکتی ہے کسان ہما رے معاشرے کا اہم حصہ ہے ۔ ہم اس شعبے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، زراعت سے وابستہ افراد کیلئے ورکشا پ او ر ٹریننگ کا انعقاد کر نا بہت ضرور ی ہے ۔ مقامی طور پر اجناس کی پیداوار سے کسان نہ صرف خوشحال ہونگے بلکہ گندم کی مقامی پیدوار کے بڑھنے سے خوراک میں خود کفالت کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button