گلگت بلتستان

غلط فہمی رفع ھونے کی وجہ سےنہ ہی کوئی خط لکھا گیا اور نہ ہی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ارسال کیا گیا، ترجمان حکومت گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر) محکمہ اطلاعات کے ایک ترجمان نے گلگت بلتستان حکومت میں خدمات سرانجام دینے والے وفاقی افسران کے بارے میں ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ کسی افسر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق خبربالکل غلط اورقطعی طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں مزیدکہا کہ تمام افسران ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کے ویثر ن اور انتظامی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ سرکاری امور سے ھٹ کر وزیر اعلیٰ صاحب تمام افسران سے نہایت شفقت سے برتاؤ کرتے ہیں۔۔ وفاقی افسران کےبارے میں بیان سے متعلق پیدا ہونے والی غلط فہمی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے وفاقی افسران کے ساتھ بات چیت کر کے گزشتہ جمعہ ۲۳ دسمبر کو نہایت خوش اسلوبی سے حل کردیا تھا۔۔

غلط فہمی رفع ھونے کی صورت میں نہ ہی کوئی خط لکھا گیا اور نہ ہی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ارسال کیا گیا۔ مزید یہ کہ وفاقی افسران نے اس بات کا وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اعادہ کیا کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ تندہی سے گلگت بلتستان میں جاری صوبائی اور وفاقی پراجیکٹس کے لئے انتھک محنت اور کام کریں گے۔ تمام افسران کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ میٹنگ اور وضاحت کے بعد اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی گلگت آمد کے بعد ایک غیررسمی ملاقات ھو گی تاکہ تمام اھم امور پر کام کی رفتار کو بڑھایا جاسکے اور خاص کر سی پیک سے متعلق پراجیکٹس تیزی سے اٹھاییں جا سکیں۔ان وضاحتوں کے بعد کوئی وجہ نہیں کہ اس معاملے کو لےکر کوئی تنازعہ کی صورت حال بنانے کی کوشش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ چین میں گلگت بلتستان کے لئے انتہائی اھم منصوبوں کی منظوری ھوئی ہے اور تمام متعلقین کو اپنی توانائیاں ان منصوبوں کی کامیابی کی طرف لگائیں جائیں تاکہ گلگت بلتستان بھی پاکستان کے اور صوبوں کی طرح ترقی کی منزلیں طے کرے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button