چترال پریس کلب کے اراکین نے متفقہ طور پر نئی سال کے لئے گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا،ظہیرالدین صدر،عبدالغفارلال جنرل سیکرٹری 

چترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) چترال پریس کلب کے اراکین نے متفقہ طور پر نئی سال کے لئے گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھاجس کے مطابق ظہیر الدین(روزنامہ ڈان) صدر اور سیف الرحمن عزیز (چترال ٹائمز ) سینئر نائب صدرمیاں آصف علی شاہ کاکاخیل (پی ٹی وی)،جنرل سیکرٹری عبدال غفارلال( آوازچترال ڈاٹ کم)،خزانچی نورافضل خان( روزنامہ آج) اورافس سیکرٹری نذیراحمدشاہ( روزنامہ اوصاف) رہیں گے۔ہفتے کے روز منعقدہ سالانہ جنرل اجلاس میں اس بات پر تمام اراکین نے اتفاق کیاکہ موجودہ حالات میں نئی انتخابات کی بجائے پرانی کابینہ کوبحال رکھاجائے ۔ اس موقع پر منتخب صدر ظہیرالدین نے باربار اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کاشکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments