حکو مت کا رکر دگی پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا عزم بھی یہ ہے کہ گلگت بلتستان کو تمام ملک کے لیئے ایک مثالی خطہ بنایا جائے۔ صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی فورمز پر بھی گلگت بلتستان کی بھرپور نمائیندگی کر رہے ہیں۔ صو با ئی حکو مت وزیر اعلی گلگت بلتستان کی راہنمائی میں خطے کی تعمیر و ترقی کے لیئے انتہائی سنجیدہ اور مخلص ہے۔ صو با ئی کا بینہ عوام کی فلا ح و بہو د اور علا قے کی تعمیر و تر قی کے لیے یکسوئی سے کام کر رہی ہے اور تمام ادارے صیح سمت میں گامزن ہیں۔ ہم چا ہتے ہیں کہ گلگت بلتستان تر قی کے حو الے سے پا کستان کے دیگر صوبوں کے برابر آ جا ئے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ صو با ئی وزراء اپنے اپنے محکموں کی کا رکر دگی بہتر بنا نے کیلئے سنجید گی سے کا م کررہے ہیں۔ ہماری حکومت کی کا ر کر دگی لوگوں کو نظر آرہی ہے اور آئیندہ آنے والے سالوں میں خطہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔ صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات نے کہا کہ حکو مت کا رکر دگی پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا عزم بھی یہ ہے کہ گلگت بلتستان کو تمام ملک کے لیئے ایک مثالی خطہ بنایا جائے۔

آپ کی رائے

comments