عوامی مسائل

شگر، ایکسین بی اینڈ آر کو ڈی ڈی او پاور نہ ملنے سے شگر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار۔ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن شگر

شگر(عابد شگری)ایکسین بی اینڈ آر کو ڈی ڈی او پاور نہ ملنے کی وجہ سے شگر میں ترقیاتی کاموں کی راہ میں بری طرح رکاوٹ بنا ہوا ہےاور تمام ترقیانی کام ادھوری رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹر ایسوسی ایشن شگر کے سیکریٹری نشرواشاعت موسی خان شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسین شگر ایک انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہے۔ان کی شگر تعیناتی پر ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان اور سیکریٹری ورکس کے انتہائی مشکور ہے تاہم ایکسین شگر کی ڈی ڈی او اور فنانشل پاور نہ ملنے کی وجہ سے ترقیاتی و غیر ترقیاتی کاموں پر بری طرح اثر پڑا ہے۔ٹھیکیدار براداری بھی جس سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔لہذا ہم وزیر اعلی اور سیکریٹری ورکس سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایکسین شگر کو فوری طور ڈی ڈی او پاور دی جائے تاکہ شگرمیں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہ سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button