گلگت بلتستان

یاسین، نمبراداراپنے علاقوں میں چوکیداری نظام کو فوری طور پر بحال کرکے تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کرے۔اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان

یاسین (معراج علی عباسی ) موجودہ حالات کے پیش نظرعلاقے کی امن و امان اور آپس کے اتحاد واتفاق کو ہرصورت برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمداری ہے ۔غذر انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے اس وقت چوکس ہے، عوام مطمین رہے کہ کسی بھی دہشتگرد کو انکے گندے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ہم کسی دہشتگرد کے دھمکی سے نہ پہلے کھبی ڈرے تھے اور نہ ڈرتے ہے۔ کسی بھی دہشتگرد کو ہمارے علاقے میں کوئی دہشتگردانہ کاروائی کرنے سے قبل میرے لاش سے گزرنا ہوگا۔ عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شرپسندعناصر پر کڑی نظررکھے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان نے نمبرداران یاسین کے ساتھ امن اماں کے حوالے سے تحصیل آفس یاسین میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوشیار رہنے کی ضروت ہے تاکہ علاقے کا امن برقرار رہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ علاقے کے نمبرداران اور باشعور افراد کی ذمداری ہے کہ وہ علاقے میں آنے جانے والے لوگوں پر نظررکھے اور مشکوک افراد کے حوالے سے حکومتی اداروں کو فوری طور پر آگاہ کرے۔ انہوں نے یاسین کے تمام نمبرداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام نمبراداران اپنے اپنے علاقوں میں چوکیداری نظام کو فوری طور پر بحال کرکے تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کرے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین نے یاسین تحصیل انتظامیہ اور یاسین پولیس کوسخت ہدایت دیا کہ یاسین میں کاروبار کرنے والے غیرمقامی افراد کی کاروباری معاملات کو دوکانوں تک محدود رکھے، کسی بھی کاروباری کو گلی محلوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اجلاس میں شریک نمبردارن یاسین نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یاسین میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔ غیرمقامی منشیات فروش چرس ،افیون کادھندہ کرتے ہے جبکہ مقامی طور پر دیسی شراب کی کشدکاری بھی ہورہاہے۔ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کوتباہ کرنابھی دہشتگردی ہے۔ نمبرداران یاسین نے ضلعی انتظامیہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین جیسے ایک حساس تحصیل کو ایک نائب تحصیلدار کے ساتھ چلایا جارہاہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ یاسین میں فوری طور پر تحصیلدار تعینات کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کیاجائے ،یاسین کے سرحدی گاوں درکوت کے بارڑر بھی جی بی سکاوٹس کو تعنیات کیا جائے کیونکہ بارڑر کھلتے ہی واخان ،افغانستان ،چترال اور بروغل سے مشکوک افراد کے داخل ہونے کا اندیشہ ہے۔ نمبرداران یاسین نے سیلی ھرنگ پولیس چوکی پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے ،یاسین برانداس پل پر موجود چوکی کو بحال کرنے اور سندھی آرسی سی پل پر پولیس چوکی بنانے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں یاسین بھر سے 25نمبردار ان یاسین ،صدراسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین ،ایس ایچ او یاسین اور تحصیلدار یاسین نے بھی شرکت کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button