جرائم

غذر سمیت گلگت بلتستان کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ وزیر جنگلات محمد عمران وکیل

گلگت( نمائند ہ خصوصی )ضلع غذر سمیت گلگت بلتستان کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں حکومت اور انتظامیہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے پوری طرح کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جنگلات محمد عمران وکیل نے کیا ہے۔اُنہوں نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ملک دشمن عناصر دہشت گردی کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے روک تھام کے لئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلاہونے کے بجائے حکومت اور انتظامیہ سے مل کردہشت گردی کے روک تھام کے لئے کام کرنا ہوگا۔ عمران وکیل نے کہاہے کہ اِس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت خطے کی سیکیورٹی سے غافل ہے بلکہ سیکیورٹی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں اور دن رات عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے چوکس ہوکر سیکیورٹی خدمات انجام دے رہے ہیں اورٍوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اورانتظامیہ سے ہر لمحہ رابطے میں ہیں اور ہدایات دیتے رہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر کی طرف سے دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کوئی نئی بات نہیں لیکن گلگت بلتستان حکومت ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پُر عزم ہے اور خطے کو دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں عوام اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور دشمن کو موقع نہ دیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button