موسم

ہنزہ، نگراورگرد نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری جاری

ہنزہ (اسلم شاہ ) طویل خشک موسم کے بعد ہنزہ نگراورگرد نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری جاری، طویل عرصے سے جاری خشک موسم کے باعث پیدا شدہ بیماریوں میں کمی کا امکان۔
سال نو کا اور موسم سرما کی پہلی برف باری ہنزہ نگر اور گرد نواح میں کل صبح سے جاری ہے جس کے باعث علاقے میں جاری طویل خشک موسم کا خاتمہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ موسم میں تبدیلی خشک موسم سے متاثرہ افراد خاص کر بچے اور بزرگ خواتین وحضرات کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ یاد رہے اس دفعہ موسم سرما میں بارشیں اور برف باری نہ ہونے کے باعث خشک موسم کی وجہ سے مختلف بیما ریاں پھیل گئی تھیں جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم نظر آ رہا تھا۔

آخری تفصلات آنے تک ہنزہ نگر کے دور افتادہ علاقوں سے برف باری کے باعث رابطہ سڑکوں کے بند ہونی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button