سیاست

امجد ایڈووکیٹ کی ایک کال پر پورا گلگت بلتستان جام کر دیں گے، شہزاد حسین الہامی

گلگت(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کے رہنما شہزاد حسین الہامی امداد جعفری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں امجد حسین ایڈوکیٹ پر لگائی ہوئی ہیں جب بھی صوبائی صدر احتجاج کی کال دے گا تو پورے گلگت بلتستان کو جام کر دینگے صوبائی حکومت کے نااہل افراد نے ایک دن میں اپنا مراعات کا بل پاس کر دیا اور عوامی حق ملیکت بل ابھی تک پیش نہیں کیا کس قانون کے تحت بل کو مختلف محکموں میں گھمایا جا رہا ہے بل اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد متعلقہ محکمہ کو بھیج جاتا ہے مگر عوامی بل کو صوبائی حکومت اور بیوروکریسی نے فٹ بال بنادیا ہے

گلگت بلتستان کی عزتوں کو اسلام آباد میں نیلام کرنے کے بعد اب عوام کی ذمینوں کو نیلام کیا جا رہا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے صوبائی حکومت کے وزراء میں اخلاقی جرات ہے تو وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیکر عوام کی عدالت میں واپس آجائے دنیور جلسے کے بعد صوبائی حکومت اور چیف سیکریٹری کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت تھی مگر پھر سے عوام کی ذمینوں پر قبضہ کرنے کا سلسہ جاری کیا گیا ہے اب پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعلان کے بعد عوام کا سمندر ایک مرتبہ پھر نومل اور مقپون داس میں جمع ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button