سیاست

صوبائی حکومت دہشتگردوںکے نام پر غذر کے عوام کو ہراساں کرنا بند کردے، ایوب شاہ سابق رکن اسمبلی

یاسین (معراج علی عباسی )سابق ممبرقانون سازاسمبلی گلگت بلتستان و صدرپی پی پی ضلع غذر محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت دہشتگردوں کے نام سے غذر کے پرامن عوام کو ہراساں کرنا بند کرے ۔اگر حکومت عوام کو تحفظ نہیں دے سکتا تو بیانات کے زریعے عوام کو پریشان بھی نہ کرے۔فورکمانڈر گلگت بلتستان غذر کے عوام کے تحفظ کے لیے غذرکے داخلی سرحدی راستے ،درکوت ،اشکومن اور شندور پاس پر پاک فوج کے دستے تعینات کرے ۔انہوں نے کہا ہے کہ غذر میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی فرقہ وارانہ ایشو نہیں ہے ۔غذر کے عوام نے گلگت بلتستان کے آذادی سے لیکر پاکستان کے نظرتاتی و جغرافیائی سرحدیوں کے حفاظت اپنے خون سے کیا ہے ۔اپ بھی غذر کے عوام اپنے بہادری اوراپس کے بے مثال اتحاد و اتفاق سے دہشتگردوں کے ہرناپاک منصوبوں کو ناکام بنادینگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے ۔غذر کے باسی امن کے داعی اور شہدا کے وارث ہے ۔ حکومت نے غذر کے عوام کو دہشتگردوں کے جانب سے مبینہ دھمکی سے پریشان کررکھا ہے ۔پاک فوج شہدا کے سرزمین غذر کے عوام کے پریشانیوں کو مد نظررکھتے ہوئے غذر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی اپنے زمے لیں ۔تاکہ عوام مطمین ہوجائے ۔اور غذر کے عوام اپنے اپس کے مثالی اتفاق واتحاد کو برقرار رکھے تودنیاکے ہردہشتگردکوشکست دیاجاسکتاہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button