عوامی مسائل

نیشنل بینک خپلو میں عملہ کم، کام زیادہ، صارفین رلنے لگے

گانچھے (محمد علی عالم ) نیشنل بنک خپلو میں عملے کی کمی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضلع کا مین برانچ جہاں اس وقت منیجر سمیت صرف چار اہلکار تعینات ہے جس وجہ سے بنک میں صارفین کا رش لگا رہتا ہے منٹو ں میں ہونے والا کام کے لئے کئی کئی دن بنک کا چکر لگانا پڑتا ہے برانچ منیجر خود صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کاونٹر پر کبھی کیشئر کا کام کررہا ہوتا ہے تو کبھی اے ڈی ایم سیکشن میں کام کرتے دیکھائی دیتا ہے بنک ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حالیہ دنوں دو اہلکاروں کو خپلو برانچ سے ٹرانسفر کیا گیا ہے مگر ان کے متبادل ابھی تک نہیں آیا ہے اس وجہ سے بنک کے امور انجام دہی میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے صارفین نے نیشنل بنک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خپلو برانچ میں سٹاف کی تعداد کو بڑھا کر صارفین کو درپیش مشکلات کو حل کر دیا جائے خپلو برانچ جو کہ ضلع کا مین برانچ ہے جہاں عملے کی کمی صارفین کے ساتھ ناانصافی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button