عوامی مسائل

محکمہ صحت ہنزہ، ایک امیدوار کو ایل ڈی سی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انٹرویو کے لئے نہ بلائے جانے کا انکشاف

ہنزہ (بیورورپورٹ)محکمہ صحت ضلع ہنزہ کے LDCپوسٹ پر امتحان پاس کرنے والے اُمیدوار کو انٹرویو میں بُلائے بغیر دیگر اُمیدواروں کو خفیہ اطلاع دی گئی ۔ باوثوق زرائع کے مطابق طارق حسین ولد مالک شاہ ساکن علی آباد نے امتحان دیا جو پاس ہو گیا ۔۲ نومبر میں انٹرویو رکھا گیا نامعلوم وجوہات پر انٹرویو ملتوی کردیا گیا اور نئی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ۔پھر اچانک 31دسمبر کو خفیہ طریقے سے انٹرویو رکھا گیا طارق حسین کے علاؤہ دیگر دو اُمیدواروں کو بلایا گیا اور طارق کو جان بوجھ کر انٹرویو سے باہر رکھا گیا حالانکہ مذکورہ اُمیدوار ماسٹرز کی ڈگری رکھتا ہے ۔ متاثرہ اُمیدوار نے اس ناانصافی کے خلاف چیف سکریڑی کو درخواست بھی دی ہے کہ انٹرویو کو دوبارہ رکھ کر متاثرہ اُمیدوار کو شامل کیا جائے کیونکہ مذکورہ اُمیدوار اعلی ٰ تعلیم یافتہ ہے تجربہ بھی ہے اور جان بوجھ کر اس کو انٹرویو میں شامل نہیں کیا گیا ہے جن دو اُمیدواروں کو خفیہ طریقے سے بلاکر انٹرویو میں شامل کیا گیا تھا ان میں سے ایک کی عمر 35سال ہے جو حد ملازمت سے زیادہ ہے اور وہ عمر کی لحاظ سے نااہل ہے یوں اہل اُمیدوار کو آوٹ کردیا ۔دوسرے کی عمر کی حد زیادہ ہے اس طرح LDCکی ایک پوسٹ ضائع ہورہی ہے ۔عوامی حلقوں نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کا قبلہ درست کرکے متاثرہ اُمیدوار کو دوبارہ انٹرویو میں بلایا جائے تاکہ اس اُمیدوار کیساتھ انصاف ہو سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button