عوامی مسائل

ڈسٹرکٹ کیڈر اسامیوں پر غیر مقامیوں کی تعیناتی نہ روکی گئی تو احتجاج کریں گے، متاثرین کی دھکمی

کوہستان(نامہ نگار)کوہستان، داسو ڈیم میں بیرونی بھرتیوں کے خلاف متاثرین نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کیڈر پوسٹوں پر پنجاب سے لوگ بھرتی کئے جارہے ہیں جو متاثرین کی کھلم کھلا حق تلفی اور معاہدے سے روگردانی ہے، معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر متاثرین زیرآب نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق 4320میگاواٹ زیر تعمیر داسو ڈیم کے مختلف مراحل ،کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور ڈیم انتظامیہ میں سفارشی بنیادوں کو لیکر ڈسٹرکٹ کیڈر پوسٹوں پر اشتہار دئے بغیر پنجاب سے لوگ بھرتی کرنے پر کوہستان کے متاثرین سراپا احتجاج ہیں ۔ کوہستان میڈیا سنٹر داسو کمیلہ میں بات چیت کرتے ہوئے متاثرین میں سے ملک خان بہادر ، حاجی فضل الرحمن ، میرسلم خان و دیگر کا کہنا تھا کہ آئے روز واپڈا انتظامیہ وزیروں اور مشیروں کی سفارشوں پر لوگوں کو پنجاب سے لا بھرتی کررہے ہیں جبکہ متاثرین کے پڑھے لکھے جوان بے روزگار ہیں جو متاثرین کی حق تلفی کے برابر ہے ، فوری طورپر بیرونی بھرتیوں کو منسوخ کرکے مقامی متاثرین کو بھرتی کیا جائے ۔ مشران کا کہنا تھا کہ متاثرین اپنے املاک، صدیوں پرانی روایات، آثار قدیمہ اوراپنے آباو اجداد کی قبرستانوں کی قربانی دیکر نقل مکانی کررہے ہیں جبکہ مراعات اور نوکریاں سفارشی بنیادوں پر پنجاب چلی جاتی ہیں جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ادھر زیرآب متاثرین کے کمیٹی نے بھی معاہدے سپر من وعن عملداری نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جو آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button