عوامی مسائل

حکومت خصوصی افراد کو امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔ قراقرم ڈس ایبلٹی فورم شگر

شگر(پ ر) قراقرم ڈس ایبلٹی فورم شگر کے صدر شیرمحمد شگری نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کو امداد کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ یہ افراد بھی معاشرے میں عزت کی زندگی گزار سکیں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے خصوصی افراد مشکلات کا شکار ہے۔ معذور افراد کیساتھ معاشرے کی لوگوں کا رویہ انتہائی تضہک آمیز ہیں اوران کا کوئی پرساں حال نہیں۔ معاشرے میں بعض افراد معذور افراد کو نقصان پہنچانے میں پیش پیش ہے جبکہ نہ ہی قانون کے رکوالے ہمیں انصاف دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں بعض لوگوں کی جانب سے میرے ساتھ فراڈ کرنے والوں کیخلاف تھانہ میں شکایت کی تو الٹا مجھے ہی ڈانٹا گیا ایسے میں ہم اپنا مدعا لیکر کہاں جائے اور کہاں انصاف کےلئے جائیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ معذور افراد کو انصاف کی رسائی ممکن بنایا جائے اور معذور افراد کی امداد کیلئے خصوصی اقدام کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button