ماحول

گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے قیام کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ترجمان

گلگت (پ۔ر) ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن نے اپنے دفتر سے جاری پالیسی بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قیام گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک اہم کارنامے سے کم نہیں کیونکہ اس عظیم منصوبے سے علاقے میں صفائی کو قائم رکھنے کیلئے عوام میں زبر دست شعور بیدار ہوا ہے اور شہر ی اس اہم منصوبے کے مفید ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان نے اہم اقدامات اٹھائے اور کم عرصے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو عوام میں متعارف کروایا جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے راہنمائی میں سیکریٹری/ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ افتخار علی نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کوفنکشنل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔آج ان دونوں آفیسران کے خصوصی دلچسپی سے دیگر اضلاع میں بھی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کامیاب کلین آپریشن سے عوام خوش ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گلگت شہر ہم سب کا چہرہ ہے اور گلگت بلتستان کی پہچان ہے اسکو صاف ستھراء رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سول سوسائٹی آگے آئیں اور گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اورGWMCکے ساتھ تعاون کریں۔ گلگت شہرکے عوام کیلئے صاف ستھرا اور آلود گی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کردار ادا کر رہی ہے۔ شہر کی صفائی کے سلسلے میں کوئی کمزوری ناقابل بر داشت ہے۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صوبائی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کامیابی عوام کا اعتماد ہے، پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں اور ماحول کو عوام دوست بنانے کیلئے میونسپل کارپوریش اورGWMC گلگت شہر کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے میں مدد دیں ۔ انہوں نے کہاکہ گلگت کو صاف ستھر اء اور تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خرم پرویز کے قیادت میں ہفتہ وار انسداد تجاوزات اور صفائی مہم کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button