سیاست

شگر کی زمینیں شگر کے عوام کی ملکیت ہے، مجلس وحدت المسلمین شگر

شگر(عابد شگری) مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شگر کی زمینوں کو خالصہ سرکار کی نام پر بندر بانٹ کرنے اور شگر میں غیروں کو آباد کرنے کی کوشش کوکبھی کامیاب ہونے دینگے۔ شگر کی زمینیں شگر کے عوام کی ملکیت ہے، اس پر شگر کی عوام کا حق ہے۔وزیر اعلی شگرکی زمینوں کو تعصب کی بنیاد پر الا ٹ کرنے سے باز رہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے۔کہ شگر میں واقع زمینوں خصوصا چھومک پل سے شگر کی جانب ہزاروں کنال زمین کو صوبائی حکومت مختلف اداروں کے علاوہ کچھ مذہبی اور من پسند افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ اگر ایسا کیا جارہا ہے تو شگر کی عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ شگرمیں غیروں کو آباد کرنے کی کسی بھی عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ شگر کی زمینیں شگر کی عوام کی ملکیت ہیں۔ اور ان پر شگر کی عوام کا حق ہے۔اگر تعصب اور مذہب کے نام پر الاٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا تو شگر کے عوام حق ملکیت کیلئے تحریک چلائیں گے اور احتجاج کرنے کیساتھ ساتھ غیروں کو اپنی سرزمین پر گھسنے سے بچانے کیلئے بھی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کونسا انصاف اور قانون ہے کہ ایک ہی صوبے کے بعض حصوں میں پہاڑ اور ریگستانوں کو بھی لوگوں کی ملکیت قراردیکر معاوضہ دیا جارہا ہے جبکہ ہمارے زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دیکر لوگوں سے چھیننے کی کوشش کیا جارہا ہے۔گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button