پاکستان

گلگت بلتستان میں سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چیف کوآرڈینٹر آل پاکستان مسلم لیگ شہزادہ احمد رضا خان قصوری

گلگت (بیورو رپورٹ) ماہر قانون دان و چیف کوآرڈینٹر آل پاکستان مسلم لیگ شہزادہ احمد رضا خان قصوری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان سمیت پورا ملک معاشی لحاظ سے مضبوط ہو گا۔ سی پیک میں گلگت بلتستان دروازہ کی حیثیت رکھتا ہے اسلئے گلگت بلتستان کو اس منصوبے میں زیادہ سے زیادہ حقوق ملنا چاہئے۔ گلگت بلتستان قدرتی حسن اور دولت سے مالا مال خطہ ہے۔ یہاں کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے سے علاقہ معاشی لحاظ سے مضبوط خطہ بن جائے گا اور یہ خطہ سویزلینڈ سے کئی گنا زیادہ خوبصورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت یہاں پر اکنامک زون ، پاور پراجیکٹس سمیت سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف علاج کے سلسلے میں ملک سے باہر گئے ہے دو مہینوں کے بعد کا دوبارہ چیک اپ کیلئے امریکہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کی ریڈ کی ہڈی میں شدید درد ہے یہ درد دو قسم کے لوگوں کو لاحق ہو تی ایک وہ جو بھاری بوجھ اٹھاتے ہے اور دوسرا کمانڈو کو زیادہ تر اس تکلیف کا سامنا ہو تا ہے ۔سرجری مکمل ہونے کے بعد پاکستان واپس آئینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button