گلگت بلتستان

غذر: فرد واحد کے ذاتی فعل کے باعث وادی شہدا کو بدنام کرنا ناانصافی ہے۔ پی پی پی ضلع غذر

یاسین (معراج علی عباسی ) مملکت خدادا د پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں اپنے لہو سے بے مثال تاریخ رقم کرتے ہوے نشان حیدر اور دیگر اعلیٰ فوجی اعزازات حاصل کرنے والے ضلع غذر کے محب الوطن عوام کسی علیحدہ ریاست کا تصوربھی نہیں کرسکتے۔ کسی فرد واحد کے ذاتی فعل کے باعث پورے غذر کے عوام کو بدنام کرنا ناانصافی ہے۔ اگرضلع غذر کا کوئی شخص 1995 سے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا تو حکومتی ادارے اب تک کیوں خاموش رہے ۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی ضلع غذر کے صدرمحمد ایوب شاہ اور جنرل سیکریٹری بدرالدین بدر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلع غذر کے عوام نے ملک کی سرحدوں کے تحفظ کرتے ہوئے کارہائے نمایا ں خدمات سرانجام دیےہےاور آئیندہ بھی ملک و قوم کی حفاظت کے خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔غذر کے ہرگھرسے ایک دو بہادور سپورت وطن کی حفاظت کے لے آج بھی پاک آرمی میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ غذر کو وادی شہدا کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگارفراہم کیا جائے اور علاقے کی تعمیروترقی کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کریں۔ جب بھی مملکت خداداد پاکستان کے لیے کسی قربانی کی ضرورت پڑھی تو غذر کے عوام ہراول دستے کے طور پراپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button