عوامی مسائل

وادی یاسین میں محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے اسی سے زائد غیر قانونی کنیکشنز کاٹ دئیے

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ برقیات غذر کایاسین میں بجلی کی غیرقانونی کنکشن ،بھاری برقی آلات اور پول فیوز اترنے والیوں کے خلاف کریک ڈوان ۔80سے زیادہ غیرقانونی کنکشن کاٹ دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات غذر نے یاسین میں بجلی کی غیرقانونی استعمال اور محکمے کے جانب سے سردویوں کے دوران بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لے لگائیں ہوے پول فیوز کو اترکرخود ساختہ فیوزاورڈایرکٹ لائن تھروکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے یاسین پراپر،بجویو ٹ ،مرکہ ،گندائے ،نوح ،سیلی ھرنگ، برکلتی ،ہندور اور درکوت میں آپریشن کرتے ہوئے تقریبا80غیرقانونی لائینوں کو منقطع کیاہے۔

محکمہ برقیات کے جانب سے شروع کردہ گرانڈآپریشن کے بعد یاسین میں بجلی کی ترسیل ایک سے بڑھ کر دودن ہوگئی ہے ۔ اور لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

یاسین کے بالائی گاوں تھوئی ،سندھی اور طاوس میں آپریشن جاری ہے ۔یاسین کے عوامی نے محکمہ برقیات کے جانب سے غیرقانونی طورپر استعمال ہونے والی بجلی کے خلاف اپریشن کو سراتے ہوئے اپریشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button