دیامر: ڈپٹی کمشنرکا ہوم سیکرٹری کے دورے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جا ری

چلاس(مجیب الرحمان) سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کا متوقع دورہ دیامر ،ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کی زیر صدارت ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کا اجلاس ،ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس نے اپنے اداروں سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر دیامرکا ہوم سیکرٹری کے دورے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سیکرٹری دیامر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔اور مختلف ڈپارٹمنس کا تفصیلی دورہ کرینگے۔ذرائع نے ہوم سیکرٹری کے دورہ دیامر کو دیامر کے مسائل کے خاتمے اور تعمیر و ترقی میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments