کالمز

وفادار لوگ، وزیر اعلی کی پریس کانفرنس

شھزاد برچه

گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے آج گلگت بلتستان ہاوس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کی۔ خبریں ایسی آرہی تھیں که وزیر اعلی گلگت بلتستان کے آیئنی حقوق کے حوالے سے کوئی خوشخری دینے والے ہیں۔ لیکن منظر نامه اس کے بر عکس نظر آیا۔

وزیر اعلی نے سابق حکومت پر تنقید کی,عمران خان کو نشانه بنایا اور پانامه کےمعاملے پر خوب لب کشائی کی اور وزیر اعظم کی بھی خوب مدح سرائی ہوتی رہی. اپنے وزیر اعظم کی مدح سرائی کو ئی نئ بات نہیں۔ وہ ان کے پارٹی کے بڑے ہیں۔ ان کی کرم نوازی نے ان کو آج اس عہدے سےنوازاہے۔ جو که سابق دور سے چلاتا آیا ہے۔

جی حضور! آپ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ یه تو ہم اپنے علاقے کے سیاسی لوگوں سے سنتے آئے ہیں۔ لیکن میں آج جس اہم نکتے کی طرف آپ کی توجه دلانا چاہتا ہوں وه یه ہے که بعد میں یہی لوگ جب الیکشن ہار جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگ وفادار نہیں ہیں۔ ہم نے ان پر احسانات کیے تھے(جیسا کہ کچھ دن پهلے خورشید شاه نے کہا تھا)۔

مجھے اس وقت کوئی انہونی بات نہیں لگتی اور نه ہی میرا مقصد وزیر اعلی پر تنقید کرنا ہے۔ بلکه یه کہنا چاھتا ھوں کہ کل ایسی کوئی بات نه ہو که نون لیگ بھی یہی الفاظ دہراۓ۔

دوسری بات یه ہے که گلگت بلتستان کا وزیر اعلی پانامه پر تبصره کرےیا نه کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا…اگر ان کو مشکل سے کبھی میڈیا کوریج مل جاۓ تو ان کو خدارا گلگت بلتستان کی ترجمانی کرنی  چاہیے۔ گلگت بلتستان کے مسائل اور وسائل کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کیجاۓ۔علاقے کی معاشی و تعلیمی ترقی کو مدنظر رکھا کر میڈیا کے ذریعے اپنی آواز پہنچائی جاۓ..ایک عام آدمی کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے اس پر بات کی جاۓ۔ پانامه ہنگامہ سے گلگت بلتستان کے ایک محکوم آدمی کا کیا لینا دینا؟ آج یه تو کل وه ….

گلگت بلتستان کے ایک عام آدمی کو جب وزیر اعظم کے انتخاب کا حق ہی حاصل نہیں تو پھر ہم اس بحث لا حاصل میں کیوں پڑیں؟ ..دنیا پم پر ہنسے گی…

عوام آج اس انتظار میں تھے کوئی خوشخری ملے گی..لیکن وہی باتیں ہوئیں جو روزنه نواز شریف کے معتقدین اور مداحوں کی ایک فوج کئی دنوں سے سپریم کورٹ کے باہر کر رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ اور روز ھی میڈیا تمام مسائل کو چھوڑ کر اسی ایک بحث میں لگا ہے…

وزیر اعلی صاحب!! وزیر اعظم نواز شریف کے پاس ایک پوری فوج ہے، جو ان کا خوب دفاع کر رہی ہے۔ آپ اپنے عوام کا دفاع کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button