گلگت بلتستان

صوبائی حکومت نے پریس کانفرنس کرکے کھودا پہاڑ نکلا چوہا اور شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ایک نئی مثال قائم کردی ۔ سکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سعدیہ دانش

گلگت ( پ ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے آئینی حقوق کا شوشا چھوڑ ا پھر سب کو پانامہ کا چونا لگا دیا۔ صوبائی حکومت نے پریس کانفرنس کرکے کھودا پہاڑ نکلا چوہا اور شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ایک نئی مثال قائم کردی۔ قومی میڈیا میں گلگت بلتستان کے ایشوز اور یہاں کے وسائل کے حوالے سے بات کرنے کی بجائے دیگر وفاقی وزراء کی طرح اپنی کابینہ کو لیکر اپنے لیڈر کی کرپشن پہ پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے منصوبوں کو اپنی حکومت کا کارنامہ قرار دینے والے حقیقت سے نظریں چرا رہے ہیں۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی بنائیگی یہ مسلم لیگ ن کی بس کی بات نہیں۔ جس آئینی کمیٹی کی بات وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کررہے ہیں اسکی گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی دلچسپی ہی نہیں اور ابھی تک سفارشات کو حتمی شکل بھی نہیں دی گئی انکی سفارشات آتے آتے پاکستان مسلم لیگ کی حکومت بھی ختم ہوجائیگی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے حکومت کے غیر سنجیدگی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے حکومت کے چار سال ہوگئے اور گلگت بلتستان کو ہوائی اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button