گلگت بلتستان

حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، گاڑی میں سوار افراد مکمل طور پر محفوظ رہے۔

چلاس(بیوروچیف) صوبائی حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق اپنے آبائی گاؤں تھک نالے کے دورے پر گئے ہوئے تھے ۔واپسی پر تھک نالے میں اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔ جس سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ۔خوش قسمتی سے فیض اللہ فراق اور گاڑی میں سوار افراد مکمل طور پر محفوظ رہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئی اور گاڑی کو ریسکیو کر کے چلاس پہنچا دیا ہے۔عوامی حلقوں نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے محفوظ رہنے پر سجدہ شکر بجا لایا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button