شعر و ادب

دیامر کے صحافی ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے مثبت چیزوں کو سامنے لا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک

چلاس(مجیب الرحمان) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد کی قیادت میں دیامر پریس کلب کے وفد نے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک سے ملاقات کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نے دیامر پریس کلب کے قیام کی کاوشوں پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دیامر پریس کلب کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر نے دیامر کے صحافیوں کی مثبت صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ دیامر کے صحافی ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے مثبت چیزوں کو سامنے لا رہے ہیں۔آج تک کوئی بھی صحافی اپنے ذاتی کام کو لے کر نہیں آیا اور نہ ہی کسی ادارے یا آفیسر کو یلو جرنلزم کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل تعریف اور قابل ستائش اقدام ہے۔ صحافت کو ریاست کے چوتھے ستون کی اہمیت حاصل ہے۔صحافی برادری کی ہر ممکن مدد اور تعاون کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کی تعمیر وترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔گورنمنٹ کی رٹ کو سختی سے بحال رکھیں گے۔شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے ،بازار میں پارکنگ کا نظام مزید بہتر جب کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور عوام سے ناجائز طریقے سے دولت کمانے والوں کا لگام دینگے۔بازار میں ٹھیلے لگانے والوں کے لئے مخصوص جگہ فراہم کرینگے۔نائب تحصیلدار شیخ فرید کو میونسپل مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دئے ہیں اور انکی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو تمام معاملات کو بہتر بنائینگے۔جلد ہی عوام دیامر میں تبدیلی محسوس کرینگے ۔چلاس شہر میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے واپڈا جنریٹر کو فنکشنل کر رہے ہیں۔واپڈا کے انجینئیرز پہنچ چکے ہیں وہ جنریٹر کو فنکشنل کر کے شہر کو بجلی فراہمی شروع کروا دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button