چترال

چترال: وی سی ناظمین چترال کا ہنگامی اجلاس،اہلیان کو ہ کی طرف سے بجلی کی سپلائی میں روکاٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی مطالبہ

چترال (بشیر حسین آزاد)ہفتہ28جنوری کو ٹاون ایریا وی سی ناظمین فورم کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کا مقصد گولین گول کے مقام پر ٹاون ایریا کے لئے بنائے گئے دو میگاواٹ بجلی گھر کی تکمیل اور ٹاون ایریا کیلئے بجلی کی ترسیل تھا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ابھی تک مذکورہ پاؤر ہاؤس سے ٹاون ایریا کے لئے بجلی کی ترسیل نہیں ہوسکی۔جس کی وجوہات معلومات کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ بجلی کی ترسیل کی راہ میں اہلیان کوہ روڑے اٹکارہے ہیں۔جو کہ نہایت ہی غیر قانونی عمل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاؤرہاؤس صرف ٹاون ایریا کے لئے بنایا گیا تھا۔اور اس کا تھرڈ ڈائیلاگ بھی ٹاون ایریا کے ساتھ کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر یہ پاؤر ہاؤس تیار ہوا ہے۔اس لئے کمیونیٹی انٹر پرائز انٹرونشن کے تحت اس پاؤر ہاؤس کی ملکیت صرف اور صرف ٹاون ایریا کے غیر سیاسی بنیادوں پر منتخب ہونے والے ویلیج کونسل اور گاؤں کے سطح پر لوگوں کی تنظیمات کا ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ 1۔چترال ٹاون کو مذکورہ پاؤر ہاؤس سے بجلی سپلائی فوری طورپر شروع کیا جائے۔2۔کل 27جنوری کو ہونے والے واقعے جس میں اہلیاں کوہ نے قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ایس آر ایس پی کو بجلی کی سپلائی سے روکا گیا اس کے ذمہ داران کے خلاف فوری طورپر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔3۔یہ کہ مذکورہ پاؤر ہاؤس کی تقسیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔جوکہ کسی صورت میں بھی ٹاون ایریا کے ناظمین اور لوگوں کو قبول نہیں۔4۔ایس آر ایس پی مذکورہ پاؤر ہاؤس کی اصل قانونی حیثیت کو واضح کرتے ہوئے اور انٹر پرائز کمیونٹی ڈولپمنٹ کمیٹی کو جلد از جلد تکمیل دے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔بصورت دیگر ویلیج ناظمین ٹاون ایریا کے عوام کو ساتھ لے کر خود کاروائی کرے گی جس کا تمام تر زمہ داری چترال انتظامیہ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،ڈی پی اواور ایس آر ایس پی چترال پر عائد ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button