گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں تارگیڈڈ سبسڈی کے لیے جامع اور شفاف سروے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
اسلام آباد: گلگت بلتستان میں اسلحہ لائیسنس کو کمپیوٹرائز کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلد اجراء کیا جائے گا۔اگلے مرحلے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل اور موجودہ ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کرنے کا عمل شروع ہوگا جبکہ گلگت سیف سٹی پراجیکٹ کمان اینڈ کنٹرول سینٹر کو مذید فعال اور جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے بھی نادرہ صوبائی حکومت سے تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار نادرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل سلمان ملک نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائ حکومت کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں گندم کی تارگیڈڈ سبسڈی، غرباء کو سبسڈی کی سہولت برقرار رکھنے کے لئے ایک جامع سروے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اسلحہ لائیسنس کا کمپیوٹرائز اجراء ہو رہا ہے جو کہ ہمارے لئے باعث خوشی اور فخر ہے۔ کمپیوٹرائز اسلحہ لائیسنس کے اجراء سے نہ صرف حکومت کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ صوبائی حکومت کو لائسنسن یافتہ افراد کی تعداد اور مطلوبہ معلومات کا صحیح تعداد کا علم بھی ہوگا۔ وزیر اعلی نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو کمپیوٹرائز کرنے میں مزید تیزی لانے کا کہا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تارگیڈڈ سبسڈی وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے کے جامع اور شفاف سروے کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان میں مستحق اور غریب عوام کو گندم کی سبسڈٰی کا فائدہ ملتا رہے۔