جرائم

گلگت پولیس نے شہر میں ہونے والی متعدید چوریوں کا سراغ لگا لی

گلگت(چیف رپورٹر) اسسٹنٹ سب انسپکٹر احمد علی اور اس کی ٹیم نے گلگت شہر میں ہونے والی چوریوں کا سراغ لگا لیا۔ ملزم زاہد نے گلگت شہر میں ایک درجن سے زائد گھروں میں ڈاکہ ڈالا ہے۔ تفتیش کے بعد ملزم زاہد نے گھر سے بھاری مقدار میں سونا ،چاندی اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پکڑا جانے والا ملزم زاہد سے تفتیش کرنے کے بعد آج ایس ایچ او سٹی ظہور احمد کے احکامات پر اے ایس آئی احمد علی اور اس کی ٹیم جس میں وجاہت ، اقبال امین، الفت، طوری نے دوبارہ چھاپہ مار کر ملزم زاہد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چاندی اور عمارتی لکڑی و گھریلو سامان بر آمد کر لیا اور سٹی تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا جس میں بجرائم457,380تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ظہور احمد کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزم نے میر اکبر ساکن نلتر حال کنوداس کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی بھی چوری کی تھی جبکہ مجینی محلہ کے ایک گھر میں بھی ڈکیتی کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button