چلاس : موجودہ حکومت نے میرٹ پر بلاتفریق بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دئیے ۔ حاجی غندل شاہ صدر مسلم لیگ ن دیامر ڈویژن

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن دیامر ڈویژن کے صدر حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں گلگت بلتستان تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اربوں روپے کے نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے جن کی تکمیل سے گلگت بلتستان ترقی یافتہ صوبہ بن جائے گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میرٹ پر بلاتفریق بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دئیے ۔ ہر شعبے میں شفافیت قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کا وژن تعمیر وترقی ، قیام امن اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہے ۔ صوبائی حکومت اپنے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments