گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ و مردم شماری سے متعلق جاری تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ مردم شماری سے متعلق جاری تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل اور دوسرا فیلڈ اسٹاف کی تربیتی مرحلہ 6 فروری تا 4 مارچ 2017 کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔اسی طرح ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنر اور ملٹری آفیسران کاایک روزہ تعارفی تربیتی پروگرام بھی 30 جنوری کو مکمل ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پراونشل سنسس کمشنر سیکرٹری ہو م سیکر یٹری احسان بھٹہ جی بی نے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا انہوں نے مردم شماری کی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شریک کاروں کو اسکو سنجیدہ لینے پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے۔ گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ مردم شمارء سے متعلق جاری تربیتی پرگرام میں دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے سول ٹرینر حضرات کی چار روزہ تربیتی پروگرام کا عمل 24 جنوری تا 27 جنوری 2017 گلگت میں ماسٹر ٹرینرمحمد شفیق شاد سنسس کوآرڈینیٹر جی بی پاکستان بیورو آف شماریات نے کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ملٹری ادارے سے متعلق 20 ٹرینر حضرات کی تربیتی پرگرام 6 فروری سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں فہرست خانہ جات کی تیاری سے متعقلہ فارم ۔1 کو کس طرح پر کرنا ہے،عمارتوں پر 001 ش کس طرح لگانا ہے،گھرانوں کا اندراج کس طرح کرنا ہے،سربراہ گھرانہ کا نام،اسکا شناختی کارڈ اور گھریلو معاشی سرگرمیوں کو کس طرح لکھنا ہے۔تفصیل سے بتایا سمجھایا گیا ہے۔ اسکے بعد فرد گھرانہ سے متعلق اسکی عمر، جنس،ازواجی حیثیت،قومیت،زبان، تعلیم،تعلیمی معیار ،کام کی نوعیت اور شناختی کارڈ سے متعلق 12 سوالات اور گھریلو سہولیات سے متعلق 13 سوالات کا مکمل فردشماری کا فارم۔2 کو پر کرنے کا طریقہ کار کو پوری وضاحت کے ساتھ سکھایا گیا ہے۔

چھٹی خانہ مردم شمارء سے متعلق جاری تربیتی پرگرام کا دوسرا مرحلہ فیلڈ سٹاف جنہوں نے خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن میں حصہ لینا ہے اس کاآغاز پورے ملک بشمول جی بی میں مورخہ 6 فروری 2017 سے شروع ہو کر 4 مارچ 2017 تک جاری رہے گا اس سلسلے میں اس ریجن میں 850 فیلڈ سٹاف جن میں 35چا رج سپرنڈنٹ، 152 سرکل سپروائیزر اور 658 شمارکنندگان کی 28 گرپوں کی شکل میں 26 ٹریننگ سنٹروں میں تریبت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button