گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو بلا امتیاز کاروائی کی ہدایت

گلگت ( رپورٹر) ہیڈ کوارٹرز ایف سی این اے گلگت بلتستان میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے اور امن و عامہ کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں کو بلاتفریق اور بلا امتیاز کاروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی غور کیا گیا اور تمام اضلاع میں مساوی بنیادوں پر ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو ڈھالنے پر زور دیا گیا۔ جی بی میں جاری پاور پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے اور طویل لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ بجلی کے بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے جناب میجر جنرل ثاقب محمود ملک ،چیف منسٹر گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمن، چیف سکیرٹیری، آئی جی پی، ڈی جی جی بی سکاؤٹس ، سیکرٹری ہوم، سول انتظامیہ اور امن و امان قائم رکھنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button