عالمگیر ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق افراد میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں

عالمگیر ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق افراد میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں

19 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( سٹاف رپورٹر) عالمیگر ویلیفئر ٹرسٹ انٹر نیشنل کی جانب سے گلگت میں مستحق افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ صدر پریس کلب اقبال عاصی، جنرل سیکرٹری ندیم خان اور سینئر صحافی خالد حسین، تنویر احمد نے عالمیگر ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے بھیجے گئے امداد سامان مستحق افراد میں تقسیم کئے۔ امدادی سامان میں گرم کمبل اور آٹا شامل تھے۔ امدادی سامان گلگت کے 200مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مستحق افراد نے عالمیگر ویلفیئر ٹرسٹ کا شکر یہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں عالمیگر ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے نادار افراد میں امدادی سامان کی تقسیم قابل ستائش ہے۔ عالمیگر ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے ماضی میں بھی مستحق افراد میں امداد سامان تقسیم کئے تھے۔ اور خاص کر زلزلے میں ضلع غذر میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے قابل تحسین ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔