عوامی مسائل

دنیور، جگلوٹ سمیت ضلع گلگت کے دیگر مقامات پر جلد کتا مار مہم شروع کیا جائے، حمزہ سالک ڈپٹی کمشنرکی ہدایت

گلگت ( پ ر) ڈپٹی کمشنر /ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ گلگت محمد حمزہ سالک نے اے سی دنیور اور چیف آفیسر ڈسٹر کٹ کو نسل کو ہدا یت جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جلد از جلد دنیور ، گورو ، جگلوٹ اور دیگر مقام پر کتا ما رمہم شرو ع کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ گور و جگلوٹ میں قصاب کھانوں کی دکا نوں میں پرائس کنٹر ول لسٹ آوزاں کر ے او ر پرائس کنٹرول لسٹ پر عملد رآ مد کر نے کیلئے ہر ممکن اقد ا ما ت کر ے۔ اگر کو ئی بھی شخص پرا ئس کنٹرول لسٹ کیخلاف ورز ی کر یگا اس کیخلا ف قا نو نی کا روائی عمل لا ئے جا ئیگی ۔ اس کے علا وہ گورو جگلو ٹ میں پو لٹر ی شا پ میں پا نچ کلو سے زائد کی مر غیاں فروخت کر نے پر پا بندی عا ئد کر دی گئی ہے اور تمام پو لٹر شا پ کو ہدا یت جا ری کی ہے کہ وہ اپنی اپنی دکا نوں میں جا لی لگا کر بند کر یں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button