سیاست

کشمیری قیادت کو مطلع کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے معاملات میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش سے باز رہیں۔ کورکمیٹی غازیان گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) آج مورخہ ۳ فروری کو غازیان گلگت بلتستان کورکمیٹی کاایک اہم اجلاس دنیور چوک کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جسکی صدارت کرنل(ر) عبید اللہ بیگ نے کی۔اجلاس کی کاروائی کا آغاز (ر)صوبیدار محمد اشرف نے قرآن پاک کی تلاوت سے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری کپٹن نعیم اللہ، ایڈوائیزر کیپٹن شبیر احمد، سیکریٹری اطلاعات حوالدار شکور خان اور کور کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یکم فروری کو سردار عتیق کے اخباری بیان زیر بحث رہا۔اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی شدید مخالفت پر افسوس کا اظہار کیا۔سردار صاحب کو چاہئے کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں۔چونکہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے جنگ آزادی47-48سے لیکر آج تک کشمیر کی آزادی کے لیئے جدوجہد کی ہے۔سرزمین گلگت بلتستان کے غیور عوام نے بغیر کسی ملک کی مدد کےGBکو آزاد کرایا ور آزاد کشمیر کو بھی آزادی دلانے میں گلگت بلتستان کے مجاہدین کا اہم کردار ہے۔گلگت بلتستان کو خود آزاد کرا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے اور کبھی کشمیر کا کوئی حصہ دارنہ رہا۔ ہم غازیان گلگت بلتستان تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا جو کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے، کا مکمل حمایت کرتے ہیں اور کشمیری قیادت کو مطلع کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے معاملات میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش سے باز رہیں۔غازیان گلگت بلتستان 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منائیں گے اس سلسلے میں غازیان گلگت بلتستان کو دعوت دی جاتی ہے کہ5فروری صبح9بجے یادگار شہید این ایل آئی مارکیٹ میں تشریف لائیں۔اس حوالے سے غازیان گلگت بلتستان کمانڈر FCNAاور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button