و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں 8 کروڑ 90لاکھ روپے کے خطیر رقم سے گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قائم عمل میں لایا ہے ۔ گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپبنی کے قیام کے پہلے مرحلے میں 3کروڈ 50لاکھ روپے کی لاگت سے 20سوزوکیاں ،10چنگ چی رکشے خریدے گئے اور فوری طور پہ گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گلگت شہر میں آزمائیشی بنیادوں پہ کام کا آغاز کامیاب آغاز کر دیا ہے جبکہ دوسرے فیز میں گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دیگر شہروں تک وسعت دینے کیلئے مذید مشنری خریدنے کیلئے 5کروڑ 40لاکھ روپے سے 35سوزوکیاں ،6بڑے ٹریکٹر ز،2بلیڈ ٹریکٹرز اور 1عد ایکسویٹر خریدا جارہا ہے جسکا وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی ہے. گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اسکردو میں جلد کام شروع کرہی ہے جسکا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ خود کرینگے جبکہ سی پیک منصوبے کی اہمیت کی وجہ سے بہت جلد چیلاس اور ہنزہ ضلعوں میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں عنقریب اسکرد و ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے بعد وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن چیلاس اور ہنزہ میں کمپنی کے قیام کی منظوری دینگے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا مقصد گلگت بلتستان میں آلودگی اور گند گی سے پاک ماحول کی فراہمی ہے اور جدید حفظان صحت کے عین اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کے زریعے شہر کو صاف ستھر ا ء رکھنے کیلئے اقدامات شامل ہے مسلم لیگ (ن) کے حکومت کے قیام کے بعد یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک حوصلہ افزا اور انقلابی قدم ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کئی عشروں سے کمی محسوس کر رہے تھے۔گلگت بلتستان میں مناسب انداز سے صفائی کیلئے کوئی انتظام نہیں تھا جس کے باعث گلگت کے اہم شہروں جس میں گلگت ،اسکردو چیلاس اورت ہنزہ جیسے سیاحتی مقامات کو صاف ستھراء رکھنے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا اس اہم مسئلے کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ حا فظ حفیظ الرحمن نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے قدم اٹھایا جو کہ کم عرصے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے اقدامات سے ثابت کر دیا کہ وزیر اعلیٰ کے طرف سے قائم کیئے جانے والے منصوبہ صحیح معنوں عوامی منصوبہ ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میں اپنے نوعیت کے پہلے منصوبے کا28اگست 2016 کو گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے باقاعدہ افتتاح سے کیا اور او اس موقع پہ شاندار تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی ،مسائل کو انکے گھر کے دہلیزپہ حل کرنے کے منشور پہ تیزی سے عمل پیرا ہے اور اس کا عملی مظاہرہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا افتتاح سے کیا جارہا ہے جو گلگت شہر کو پاک صاف رکھنے کیلئے عملی کام کا آغاز کر نے جا رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت سیاسی اعلانات پہ یقین نہیں رکھتی جو عوامن سے وعدے کیئے گئے تھے اس پہ عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سابقہ حکومت نے گلگت بلتستان کو نامکمل ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بناکر رکھ دیا تھا ہم نے ایک سو سے زائد مردہ منصوبوں کو مکمل کیا آج کا گلگت بلتستان 2014کے گلگت بلتستان سے ترقی یافتہ ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے عوام کو شدید نقصان پہنچایا تھا تمام اداروں کو کرپشن کا گڑھ بنادیا گیا تھا مسلم لیگ ن کے حکومت کے قائم ہونے کے بعد ہم نے گلگت بلتستان کے عوام کے توقعات پہ بھرپور تریقے سے اترنے کی کوشش کی اللہ کا شکر ہے ہمارے دور حکومت میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے اور سرکاری اداروں کو کرپشن سے پاک کردیا گیا ہے سزا و جزا کاے قانون پہ عمل درآمد کیلئے نیب کے قیام عمل میں لایا گیا جوکہ مسلم لیگ ن کے حکومت کی عوام کے اعتماد پہ اترنے کی واضح مثال ہے انشاء اللہ عوام کے تعاون سے اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش تمام مسائل حل ہونگے ۔اس موقع پہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپبنی کے قیام کے اغراض مقاصد بھی بیان کئے اور کہا کہ ویسٹ میجنمنٹ کمپنی گلگت شہر کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں ہم وزیر اعلیٰ کے طرف سے اس دئے گئیب تحفے کو چیلنج سمجھ کر قبول کر رہے ہیں کیونکہ گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے انشاء اللہ ہم وزیر اعلیٰ کے اعتماد پہ پورا اتریں گے ۔آ ج اس کمپنی کے قیام کے 5ماہ ہورہے ہیں اپنے قیام کے مختصر عرصے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے عملی اقدامت کے زریعے عوام میں زبر دست پزیرائی حاصل کر لی ہے ۔ روزنامہ ایکسپریس نے لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹرمظہر علی مغل سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام وزیر اعلیٰ کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ اور انقلابی اقدام ہے۔کئی عرصے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی شدت کے اتھ کمی محسوس کی جارہی تھیں چونکہ گلگت بلتستان کے شہروں میں برھتی ہوئی آبادی کے ساتھ صفائی میں مشکلات درپیش آرہی تھی روزانہ کے بنیادوں پہ صفائی کے بعد ٹنوں کے حساب سے کچرہ جمع ہوتا ہے اور اسے مناسب انداز اٹاھے اور تلف کرنے کیلئے ایک باقعدہ ادارے کے قیام کی اشد ضرورت درپیش آرہی تھیں اس ضرورتے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام عمل میں لائی جو عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ایک قابل اورپروفیشنل ماحول دوست ایکسپرٹ پروگرام منیجر زوہیب ایوب کی شکل میں ملا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے ایک قابل اور انتہائی تجربہ کار آفیسر جوکہ حال ہی میں قراقرم یونیورسٹی سے ڈیپوٹیشن پہ نئے قائم ہونے والے ادارے لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے پہ تعینات کیا گیا ہے افتخار علی جوکہ لوکل کونسل بورڈ نئے سیکریٹری ہیں کے راہنمائی میں دن رات کمپنی کے کامیابی کیلئے کو شاں ہے انکی محنت اور لگن کی وجہ سے شہر کے عوام بھی انکے صفائی مہم کو کامیاب بناے کیلئے تعاون کررہے ہیں جو کہ ویسٹ مینجمنٹ کی کامیابی ایک بڑی مثال ہے وزیر اعلیٰ نے گلگت شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے دیگر شہروں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور قوی امکان ہے کہ اسکردو شہر میں بھی ویسٹ میجنمنٹ کمپنی آئیدہ کطھ دنوں میں آب و تاب کے ساتھ کام شروع کرنے جارہی ہے ایک اطلاع کے مطابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان وزیر اعلیٰ کی منظوری سے مشینری خریدنے کے سلسلے میں ٹھیکیدار کو احکامات دئیے گئے ہیں ں ایک اورا طلاع کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو چیلاس اور ہنزہ میں ائم کیا جارہا ہے اس سلسلے میں سروے جاری ہے اور ان شہروں میں کامیاب آپریشن کے بعد گلگت ریجن کے دیگر اضلاع تک پھیلادیا جائے گا ۔ایک اطلاع کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کمپنی گلگت شہر سے ان چار مہنوں میں چار ہزار سے زائد کچر کو ڈمپ سائیٹ منتقل کر چکی ہے ۔ حکومت کی طرف سے اچھے منصوبوں کی تعریف نہ کرنا موجودہ حکومت کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہوگی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں جس میں پڑھے لکھے جوان شہر سے گندگی کو صاف کرنے کا بیڑا اٹھایا ہواہے جنہیں دیکھ کر شہری بھی بھر پور تعاون کر ہے ہیں آج واقعی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی کے کوششوں سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی کامیابی جھنڈے گاڑرہی ہیں امید ہے ان دونوں قابل اور گلگت بلتستان سپوت کے نگرانی میں ادارہ مزید ترقی کرے گا ۔ اسی سلسلے میں ہر ہفتے کے روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن گلگت کے زیر اہتمام صفائی آگاہی مہم کامیابی سے جاری و ساری ہے ااور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان کے ہدایات پہ یکم دسمبر سے تاحال ہر ہفتے چٹھی کے دن گلگت شہر کے مختلف ایریاز سے انسداد تجاوزات اور صفائی مہم کے نام سے باقاعدہ آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے جوکہ کامیابی کے ساتھ سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی اور ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خرم پرویز کے قیادت میں جاری و ساری ہے پونیال روڈ سے ریور روڈ تا ہیلی چوک جبکہ پونیال روڈ سے یادگار چوک اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گیٹ تا کنوداس پرانا پل تک صفائی آگاہی مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر دیا گیا ہے اور یادگار روڈ سے شاہراہ قائد اعظم خومر تا باب گلگت تک ہفتے کو شروع کیا گیا جس میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکارصفائی جاری ہے اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکارروڈپہ پڑے کچرے کو صاف کرتے ہوئے انہیں ویسٹ مشینری میں ڈالتے رہے اس موقع پہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جانب سے گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے شہریوں میں صفائی و انسداد تجاوزات مہم کے پیغامات پہ مشتمل پمپلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپبنی کے جاری صفائی مہم عوام میں زبر دست پزیرائی حاصل ہوئی ہے امپھری،سجادیہ محلہ ،ہسپتال کالونی ،مجینی محلہ ،کلچنوٹ محلہ نگرل بالا نگرل پائین ،نیو نگرل ،اور یادگار محلے سے تعلق رکھنے والے درجنوں شہریوں نے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے خصوصی ہدایات پہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن کے زریعے شہر کا ہنگامی بنیادوں پہ صفائی مہم جاری رکھنا احسن اقدام ہے اس عملی اقدام کے زریعے شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ ہم سب نے اپنے گھر محلہ اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھراء رکھنا عین اسلا م ہے چونکہ دین اسلام ہمیں حکم فرماتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے جب تک ہم صفائی کو اہمیت نہیں دینگے ہمار ا ایمان پورا نہیں ۔اس لئے ہم سب مسلمانوں کا فرض ہے کہ رسو ل پاک کے فرمودات پہ عملدرآمد کریں ،۔اچھے اور کامیاب قومیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائی کو خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ہم سب کو میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں اور صحیح معنوں میں مسلمان بن جائیں ۔ اس موقع پہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں نے گاڑیوں کو روکتے ہوئے انہیں بھی آگاہی مہم کے پیغامات بھی تقسیم کئے تاکہ اپنے گھر، گلی ،محلہ اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے میونسپل کارپوریشن ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں ۔ میونسپل کارپوریشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل ریونیو عملہ بھی موقع پہ موجود رہا جوکہ روڈ پہ کی جانتے والے تجاویزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو حکومتی اور انتظامی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پہ زور دیا تاکہ غیر قانونی اقدامات کے مرتکب عناصر کے خلاف کاروائی کیا جاسکیں ۔اس موقع گلگت ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں نے شہر میں جاری صفائی و انسداد تجاوزات آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کہ ہمارا پیغام ۔۔صفائی ہے نصف ایمان ۔۔اب چمکے گا گلگت بلتستان۔ کا نعرہ بھی لگاتے رہے۔۔۔
لگن کی وجہ سے شہر کے عوام بھی انکے صفائی مہم کو کامیاب بناے کیلئے تعاون ک
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔