چترال

چترال: تودے کے زد میں آنے والوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور غم ہوا- ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی طرف سے

چترال(بشیر حسین آزاد)ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے شرشال کریم آباد میں تودے کے زد میں آنے والوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ کریم آباد کے گاؤں شیرشال میں گذشتہ روز شدید برفباری کے بعد تودہ گرنے کی وجہ سے درجنوں گھر ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔اتوار کے روزچترال کے لوکل میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایم این نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے فوری طور پررسکیوکے کاموں کے آغاز سمیت ضلع میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کو شروع کرانے کی درخواست کی۔ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے انسانی حقوق کے تنظیموں،ڈونر ایجنسیز اور این جی اوز سے بھی متاثرہ لوگوں کی مدد کی اپیل کی۔آنے والے دنوں میں لینڈ سلائڈنگ اور تودوں کے خدشات ہے۔ایم این اے جو کہ سرکاری دورے پرمشرقی کوریا میں ہے نے انٹرنیشنل کانفرنس کے باقی پروگرامات منسوخ کرکے واپس فروری کو پاکستان پہنچ جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button