ماحولموسم

کھرمنگ میں شدید بر فباری، دو سال پہلے تعمیر ہونے والاپنداہ پل ٹوٹ گیا

کھرمنگ ( سرور حسین سکندر) کھرمنگ میں شدید بر فباری نے معمولات زندگی معطل کیا ہے کئی جگہوں پر3 فٹ تک برف ریکارڈ کیا گیاہے، جبکہ مہدی آباد پنداہ پل دو سال بعد آٹھ انچ برف بھی برداشت نہ سکا اور ٹوٹ گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق دو سال پہلے پنداہ پل تعمیر ہوا تھا، دوسری طرف سڑک نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں نہیں گزرتی تھیں اسلئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ٹھیکیدار نے پل کے سپورٹ دیواروں میں سیمنٹ کی جگہ پتھر استعمال کر کے پیسہ بچایا تھا جبکہ اسی ٹھیکدار کا بنایا ہوا نر غورو کا پل بھی آج گر گیا ہے جبکہ اسی جگہ پر کیبل فائبر بھی ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے کیبل آپریٹرکو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ عوامی حلقے نے کہا ہے کہ پنداہ پل مختصر مدت میں گرنا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر خدا نہ خواستہ پل گرتے وقت کسی کی موت واقع ہوتی تو زمہ دار کون تھا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے متعلقہ ٹھیکیدار اور دوسرے حکومتی ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار کا لائنسنس منسوخ کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کریں اور پل کو جلد دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے اقدامت اٹھایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button