کوہستان

کوہستان: داسو ڈیم میں زیراستعمال 674کنال اراضی و املاک کیلئے 825ملین روپے کا ایوارڈجار ی

کوہستان(نامہ نگار) داسو ڈیم میں زیراستعمال اراضی و املاک کا دوسرا ایوارڈ جاری، جس کے مطابق آفیسرز کالونی چوچنگ کی 674کنال اراضی و املاک کیلئے 825ملین روپے کا ایوارڈجار ی کردیا گیا،اس ضمن میں پیر کے روز چوچنک کمیونٹی اور متاثرین کے سامنے ڈسٹرکٹ کلکٹر /ڈپٹی کمشنر محمد آصف نے ایوارڈ پر دستخط کیا ۔ اس موقع پر جنرل منیجر داسو ڈیم محمد جاوید اختر بھی موجود تھے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جی ایم داسو ڈیم محمد جاوید اختر کا کہنا تھا کہ خوشی کا دن ہے کہ متاثرین کو آج اُن کی جائیداد کی رقم مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گرڈ سٹیشن اور کے کے ایچ 1کا بھی ایوارڈ فاہنل کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد آصف کے مطابق چوچنک واپڈا آفیسر ز کالونی کیلئے 674کنال کیلئے 850000000پچاسی کروڑ روپے کا ایوارڈ جاری کیاہے ،عنقریب متاثرین کوچیکس ملیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button