ماحول

شگر: ارندو میں برفانی تودہ کی زد میں آکر ایک گھر کو نقصان، مویشی برف تلے دب گئے، برفانی تودہ گرنے کا خطرہ بدستور موجود – انتظامیہ

شگر(عابد شگری) کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے کہا ہے کہ بلتستان انتظامیہ ارندو باشہ شگرمیں کسی بھی ناخوشگوارحادثہ رونما ہونے کی صورت میں ریسکیو اور امداد کیلئے تیار ہے۔ متاثرین کی ہرممکن مدد ، متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں تک پہنچنے اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروےکار لایا جائے گا۔ باشہ کے گاؤں سیسکو میں کیمپ قائم کیا جائے گا اور باشہ تک روڈ کھولنے کیلئے ٹریکٹر بلیڈ فراہم کیا جائے گا۔متاثرہ علاوں میں دوائیاں اور خوراک فوری طور پربلتستان انتظامیہ فراہم کرینگے۔ شگر کی ضلعی انتظامیہ اور تمام ضلعی اداروں کے سربراہ سٹیشن پر موجود رہے اور کسی بھی صورتحال میں تیار رہیے۔ارندو میں برفانی تودہ گرنے اور ممکنہ خطرے پر غور کیلئے کمشنر بلتستان عاصم ایوب کی صدارت میں ڈی سی آفس شگر میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائم مقام ڈی سی شگر سید موسی بخاری،ڈی سی سکردو ندیم ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی دی ایم اے شہزاد بیگ،محکمہ تعمیرات عامہ ،برقیات،تعلیم،صحت کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ارندو کے صورتحال پر غور کیا گیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر سید موسی بخاری نے کمشنر کو ارندو کی اصل صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ارندو سے تعلق رکھنے والے سرکردہ لوگوں جو پیدل چار دن بعد یہاں پہنچے تھے ان سے بھی ارندو کی صورتحال معلوم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ارندو میں گذشتہ دنوں برفانی تودہ کی زد میں آکر ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مویشیاں برف تلے دبے ہوئے ہیں۔ گوند کے مقام سے خطرے کی پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مزید خطرے اور برفانی تودہ گرنے کا خطرہ بدستور موجود ہیں۔علاقے میں خوراک کی شدید کمی اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان نے کہا کہ بلتستان اور شگر کی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے بھر پور تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ارندو کیلئے ریسکیو ہیلی کاپٹر کی پرواز ممکن نہ ہوسکا۔ لیکن کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوتا ہے تو فوری طور آرمی ریسکیو کیلئے درخواست کیا جائے گا۔انہوں نے ضلعی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ ایسی تمام علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں قدرتی آفت آنے کا خطرہ ہو تاکہ مستقبل میں ان کیلئے پلاننگ کیا جاسکیں۔علاقہ پٹواری اور پولیسفوری طور پربالائی علاقوں خصوصا باشہ میں جائے اور لوگوں کو خطرے سے آگاہ کریں اورانہیں محفوظ مقامات پر منتقل کریں ۔شگر کی ضلعی اداروں کی تمام سربراہ سٹیشن پر ہی موجود رہے اور کسی بھی خطرے اور حادثے کی صورت میں امدادی کاموں کیلئے تیاری رکھیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ باشہ اور برالدو میں سڑک کو کھولنے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کریں۔ باشہ میں سڑک کھولنے کیلئے ٹریکٹربلیڈ علاقے میں سردیاں گزرنے تک رکھا جائے۔ انہوں نے اعلان کیاکہ سیسکو میں امدادی کیمپ قائم کیا جائے گا۔ جہاں ادویات اور خوراک فوری طور پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنر نے امدای اشیاء ارندو کے سرکردگان آصف ولد حسین ،علی ولد محمد اور حسین ولد مہدی کے حوالے کیا اور مزید امداد کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button