سیاست

وزیراعلیٰ کرپشن چھپانے کے لئے سابقہ حکومت پر الزم لگارہے ہیں۔ سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نےنیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر پر حملہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوے کہا یے کہ ن لیگ کی جب بھی حکومت آتی ہے اداروں پر حملے ہوتے ہیں اور ان کے سابقہ ادوار میں سپریم کورٹ کو بھی نہیں بخشا گیاتھا ۔انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کے حکومت کے کرپشن کے خلاف جب بھی کوئی ادارہ حرکت میں آجاتا ہے تو اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا ہے اور خوف و ہراس پھیلاکر اداروں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا ہے ۔ان کے کرپشن کے کیسز کھلنے کی خوف سے اداروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی کے رشتہ دار سرکاری دفاتر میں جاکر سرکاری ملازمین اور آفیسران کو ہراساں کرکے اپنے ناجائز کام نکلواتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنے اور اپنے حکومت کے کرپشن چھپانے کے لئے سابقہ حکومت پر الزم لگارہے ہیں اوران کی حکومت کے بنے 2سال ہورہے ہیں سابقہ دور حکومت کے کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں لاسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے جوبھی منصوبے پر کام ہورہاہے وہ پیپلزپارٹی کے دور کا منصوبہ ہے۔ ٹھیکوں سمیت تمام سرکاری ملازمتوں کے لئے وزیراعلیٰ کے رشتہ دار ہونا لازمی ہے ،تمام ٹھیکے وزیراعلیٰ کے پارٹنرز کو کمیشن پردیئے جاتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button