عوامی مسائل

شگر: یونین کونسل گلاب پور کی زیادہ تر آبادی گزشتہ ہفتے سے بجلی سے محروم ہیں،عمائدین

شگر(پ ر)یونین کونسل گلاب پور شگرسے تعلق رکھنے والے افراد مولانا شکیل احمد مدنی،حسنین اور دیگر نے کہا ہے شگر گلاب پور کے علاقوں گلاب پور،وزیر پور ،بندو اور دیگرایریاز میں بجلی کا نظام بحال نہ ہوسکا۔ ان علاقوں میں گذشتہ دو ہفتوں سے اندھیرے کا راج ہے۔ محکمہ برقیات شگر کے حکام ان علاقوں میں بجلی بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں۔انکاکہناتھا کہ گذشتہ شدید برف باری بعد ان علاقوں میں مسلسل اندھیرا چھایا ہوا ہے۔بجلی کی بحران کے بعد نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ موبائل تک چارج کرنے کیلئے بجلی مہیا نہیں۔ محکمہ برقیات کے حکام کی جانب سے شگرکے70فیصد حصوں میں بجلی کی بحالی کے دعوے کے برعکس یونین کونسل گلاب پور میں بجلی کی بحالی کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔لوگوں نے محکمہ برقیات کے اعلی حکام اور شگرانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر پور اور گلاب پور میں جلد بجلی کی نظام بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button