خواتین کی خبریںسیاست

محکمہ صحت میں بھرتیاں، میرٹ کی رٹ لگانے والی صوبائی حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ساجدہ صداقت صدرپاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین

گلگت (رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں بھرتیاں میرٹ پر نہیں ہوئی ہیں اور میرٹ، میرٹ کی رٹ لگانے والی صوبائی حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھوٹے ملازمین کی بھرتیوں کے رزلٹ ایک ماہ گزرجانے کے باوجود محض اس لئے روک دیئے گئے ہیں کہ من پسند افراد کو بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت علاقائیت، فرقہ واریت اور اقرباء پروری کے نت نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے اور میرٹ کی رٹ لگانے والی موجودہ صوبائی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور اس حکومت کی کرپشن او راقرباء پروری سے متعلق اخبارات میں نت نئی کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔ بلکہ کرپشن، میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر ساری توجہ مرکوز ہے اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ا یڈووکیٹ کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں اور غریب عوام کے حقوق کا تحفوظ پیپلز پارٹی کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button