چترال

چترال : یارخون کے تمام لینک روڑزخستہ حال،فوری اقدامات اُٹھائے جائے۔رحمت ولی خان

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی یارخون رحمت ولی خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ بارش کی وجہ سے یوسی یارخون کے تمام لینک روڑزخستہ حالی کے شکارہوئے ہیں، ژوپوسے آگے روڈمکمل بندہونے کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک بندہے جس کی وجہ سے اپریارخون کے عوام انتہائی مشکلات سے دوچارہیں۔ یوسی میں خوراک اورادوایات کی قلت ہونے کاخطرہ پیدا ہواہے۔اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوسی یارخون کے تمام لینک روڈز کی صفائی کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جائے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ 2015کے سیلاب میں تباہ شدہ دربندسے بروغل تک سڑکوں کے ملبے ابھی تک سڑکوں پر پڑے ہوئے جس کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اورمسافرجان ہتھیلی پر رکھ کرسفرکرتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ 2015کے سیلاب سے تباہ شدہ پترانگاز،اناوچ،دیوسراورگرم چشمہ بروغل کے پلوں کی بحالی پر اب تک کام شروع نہیں ہواجس سے علاقے کے لوگوں کی آمد روفت اورطلباء وطالبات کی سکول آنے جانے میں بہت دشواریوں کاسامناہے ۔انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں بروقت بانگ تک برف ہٹانے کے لئے ایک ٹریکٹربھیجا،باقی لینگ روڈ مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت عام ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button