چترال

چترال : تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چترال میں 550میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ضلعی صدر پی ٹی آئی عبدالطیف

پشاور ( اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چترال میں 550میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کر رہی ہے اس سے نہ صرف پورے صوبے میں بجلی کا بحران ختم ہو گا بلکہ چترال کو اربوں روپے کی آمدنی بھی دیگا۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف نے پشاور میں مقیم چترالی باشندوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال سیلاب او ر زلزلے کے متاثرین کو دو ارب اٹھارہ کروڑ روپے نقد امداد فراہم کی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے اربوں روپے فراہم کئے جس سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کاکام جاری ہے اس کے علاوہ چترال یونیورسٹی کا قیام اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کریگا ۔ چھوٹے پن بجلی گھروں سے دور افتادہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی پر چترال کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے چکدرہ چترال ارو چترال شندور گلگت روڈ کی تعمیر ہو سکے گی جس سے مواصلاتی رابطے کا سلسلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہونے کے علاوہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button